آج کا دن
08 September
2006
اسرائیلی فوج نے 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں قائم قیدیوں کی بہبود کےلیے کام کرنے والے ادارے کے دفاتر پر حملہ کر کے اس کی املاک کو قبضے میں لے لیا جبکہ اس پر دو سال کےلیے پابندی لگا دی
2003
اسرائیلی فوج نے فلسطینی چیف جسٹس قاضی تہسیر تمیمی کو مسجد اقصی کی جانب نماز کے لیے جاتے ہوئےگرفتار کر لیا
... گزشتہ سے پیوستہ
مذاکرات میں اسرائیل کی پوری مدد کا اعلان
نیتن یاھو اور عباس میں محبت سے حیران ہوں: اوباما
ناصرہ ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین [ 08/09/2010 - 03:15 PM ]
امریکی صدر باراک اوباما نے فلسطینی غیر آئینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے درمیان گہری محبت پر شدید تعجب اور حیرت کا اظہار کیا ہے۔ نیتن یاھو اور عباس کے مابین پرخلوص محبت کے نظارے پچھلے ہفتے واشنگٹن میں ہونے والے براہ راست مذاکرات کے دوران دیکھنے میں آئے۔ تفصیل
اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں
عید الفطر کے موقع پر حماس حکومت کی جانب سے 90 قیدی رہا
غزہ ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین [ 08/09/2010 - 03:05 PM ]
غزہ کی پٹی میں وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں قائم فلسطینی حکومت نے عید الفطر کی خوشی میں 90 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔ رہائی پانے والے اکثر قیدی اپنی آدھے سے زیادہ مدت حراست پوری کر چکے ہیں۔ تفصیل
مذاکرات ناکام ہوئے تو ’’فتح‘‘ حکومت بھی ختم ہو جائے گی: انٹرنیشنل کرائسز گروپ
برسلز ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین [ 08/09/2010 - 10:53 AM ]
انٹرنیشنل کرائسز گروپ نے رام اللہ حکومت کی سیکیورٹی انتظامات پر اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات ناکام ہوئے تو مغربی کنارے میں قائم ’’فتح‘‘ حکومت بھی برقرار نہیں رہے گی۔ تفصیل
56 ماہ گرفتاری کے بعد
اسرائیل کل فلسطینی اراکین پارلیمان نزار رمضان اور عزام سلھب کو رہا کردے گا
رام اللہ ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین [ 08/09/2010 - 03:10 PM ]
طے شدہ پروگرام کے مطابق اسرائیلی حکومت کل فلسطینی مجلس قانون ساز میں ’’اصلاح و تبدیلی‘‘ بلاک کے رکن نزار رمضان اور عزام سلھب کو رہا کر دے گی۔ الخلیل سے تعلق رکھنے والے دونوں اراکین نے 56 ماہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں رہ چکے ہیں۔ تفصیل
راست مذاکرات کی لازمی ناکامی کے بعد
مزاحمت، اسرائیلی مظالم کے مقابلے کے تیاری کر رہی ہے: اسامہ حمدان
بيروت - مرکز اطلاعات فلسطین [ 08/09/2010 - 07:04 AM ]
اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن اسامہ حمدان کا کہنا ہے براہ راست مذاکرات کی ناگزیر ناکامی کے بعد مزاحمتی تنظیمیں اسرائیلی مظالم کے مقابلے کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ براہ راست مذاکرات کی کامیابی کا مقصد اسرائیلی منصوبے کی کامیابی ہو گاتفصیل
’’فتح‘‘ حکومت اور اسرائیل کے میڈیا کی حماس کے خلاف مشترکہ مہم
رام اللہ ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین [ 08/09/2010 - 03:12 PM ]
مغربی کنارے میں حماس کی بڑھتی حمایت سے خوفزدہ ’’فتح‘‘ کی غیر آئینی فلسطینی حکومت اور اسرائیل کے میڈیا نے اسلامی تحریک مزاحمت کے خلاف مہم شروع کر دی۔ مہم الخلیل آپریشن کے بعد عباس ملیشیا کی جانب سے حماس کے 750 کارکنوں کی گرفتاری کی سازش بے نقاب ہونے کے بعد تیز کر دی گئی۔ تفصیل
فلسطینیوں سے گرفتاریوں کی مزاحمت کا مطالبہ
حماس کی جانب سے عباس ملیشیا کا کریک ڈاؤن جاری رہنے کا انتباہ
رام اللہ ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین [ 08/09/2010 - 09:42 AM ]
اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس۔ نے خبردار کیا ہے کہ رام اللہ کی غیر آئینی حکومت کی عباس ملیشیا کی جانب سے حماس کے رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، حماس نے آگاہ کیا کہ اس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے وہ اتنی دیر تک خاموش نہیں رہ سکتی تفصیل
امریکا ایک "ذریعہ" ہے
عراق کی تباہی دراصل اسرائیلی منصوبہ ہے: عراقی محقق
بغداد – مرکز اطلاعات فلسطین [ 08/09/2010 - 07:45 AM ]
عراق میں اسرائیلی اثر و رسوخ کی مانیٹرنگ سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچی ہے کہ بغداد پرامریکی قبضہ دراصل اسرائیلی منصوبہ ہے اور امریکی ایوان اقتدار میں "نیو کانز" اس منصوبے کی تکمیل کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ تفصیل
پاکستان میں ہونے والے بم دھماکوں میں اسرائیل ملوث ہو سکتا ہے
دمشق- مرکز اطلاعات فلسطین [ 08/09/2010 - 06:41 AM ]
اسرائیل صرف ایران ہی کے نہیں بلکہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بھی خلاف ہے۔ تل ابیب علاقے میں کسی عرب یا اسلامی ملک کو نیوکلئیر طاقت بنتا نہیں دیکھ سکتا۔ان خیالات کا اظہار اسرائیلی امور کے نامور تجزیہ کار تحسین الحلبی نے شامی روزنامے "الوطن" میں شائع ہونے والے ایک کالم میں کیا ہے۔ تفصیل
اسرائیل نے مغربی کنارے کے گرد سیکیورٹی حصار قائم کر دیا
ناصرہ ۔ مرکز اطلاعات فلسطین [ 08/09/2010 - 08:14 AM ]
اسرائیل میں نئے عبرانی سال کی آمد کے موقع پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقبوضہ مغربی کنارے کے گرد سیکیورٹی حصار قائم کر دیا۔ مغربی کنارے کا یہ محاصرہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تک جاری رہے گا۔تفصیل
دیگر سرخیاں
گرفتاریاں مزاحمتی آگ بجھانے کی ناکام کوشش ہیں: فلسطینی تنظیمیں
07/09/2010 - 04:33 PM
جرمنی کی جانب سے غزہ کا محاصرہ توڑنے کی مہم کا اعلان
07/09/2010 - 02:22 PM
الجزائر کا محمود عباس کا استقبال کرنے سے انکار
07/09/2010 - 02:18 PM
فلسطینی قومی مصالحتی کونسل نے راست مذاکرات مسترد کر دیے
07/09/2010 - 04:39 AM
یورپی ممالک میں فلسطینیوں کی 21 تنظیموں نے راست مذاکرات کی مخالفت کر دی
07/09/2010 - 04:42 AM
فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی نے فلسطین کو عالم اسلام کا مسئلہ ثابت کیا ہے:ھنیہ
07/09/2010 - 04:48 AM
سنہ 48ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی نصاب تعلیم رائج کرنے کا فیصلہ
07/09/2010 - 04:52 AM
فلسطین عالم اسلام کا مسئلہ ہے اور اس کی نصرت مسلم امہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے: بحر
07/09/2010 - 04:56 AM
اسکاٹ لینڈ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم
07/09/2010 - 04:59 AM
یہودیوں کی اکثریت فلسطینیوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی حامی
07/09/2010 - 05:07 AM