آج کا دن
09 September
2006
جنوبی غزہ میں کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی حملے میں القدس بریگیڈ کے بائیس سالہ رکن الیاد ابو سعادہ نے جام شہادت نوش کیا
2006
خان یونس شہر میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی القسام بریگیڈ کے رکن نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا
2003
القسام بریگیڈ کے دو اراکین نے تل ابیب میں فدائی حملہ میں سولہ صہیونیوں کو جہنم واصل اور دسیوں کو زخمی کیا
2003
اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں غرب اردن میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر احمد عثمان بدر نے جام شہادت نوش کیا
2002
ارئیل شیرون نے اوسلو معاہدے کے بعض نکات کو مسترد کر دیا
2001
محمد صالح چشتی نے مقببوضہ فلسطین میں فدائی حملہ کر کے 5 یہودیوں کو ہلاک اور چالیس کو زخمی کیا
1976
عرب لیگ نے فلسطین کو اپنا رکن بنایا
... گزشتہ سے پیوستہ
اسرائیل کی غیرمشروط حمایت جاری رکھیں گے: جوبائیڈن
پرنٹ دوست کو ارسال کریں
ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکیں گے
اسرائیل کی غیرمشروط حمایت جاری رکھیں گے: جوبائیڈن
[ 10/03/2010 - 07:21 AM ]
مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین

امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کی غیرمشروط حمایت اور مدد جاری رکھے گا۔ منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا کہ اسرائیل اورامریکا کے درمیان کسی بھی نوعیت کے اختلافات نہیں، دونوں ملک ایک دوسرے کے لیے امن ، سلامتی اور استحکام کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ تل ابیب کے فلسطینی اتھارٹی، شام ،لبنان اور تمام عرب ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم ہوں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کا آغاز عرب ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی طرف پہلا قدم ہے۔

ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں جوبائیڈن نے کہا کہ ایران کا مسئلہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم ایران کوایٹمی طاقت بننے سے ہر قیمت پر روکیں گے۔ اس سلسلے میں ایران کو عالمی قوانین کا پابند بنانے پر قائل کرنے کے لیے عالمی طاقتوں سے بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکی نائب صدر ایک ایسے وقت میں اسرائیل پہنچے ہیں جبکہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ طور پر مذاکرات شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کر لی ہےجبکہ اسرائیل نے جوبائیڈن کی آمد کے ساتھ ہی مغربی کنار میں 112 مکانات اور بیت المقدس میں 1600 مکانات کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

أعلى الصفحة