آج کا دن
08 September
2006
اسرائیلی فوج نے 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں قائم قیدیوں کی بہبود کےلیے کام کرنے والے ادارے کے دفاتر پر حملہ کر کے اس کی املاک کو قبضے میں لے لیا جبکہ اس پر دو سال کےلیے پابندی لگا دی
2003
اسرائیلی فوج نے فلسطینی چیف جسٹس قاضی تہسیر تمیمی کو مسجد اقصی کی جانب نماز کے لیے جاتے ہوئےگرفتار کر لیا
... گزشتہ سے پیوستہ
اردن نے کمال الخطیب کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی
پرنٹ دوست کو ارسال کریں
وجہ بتائے بغیر
اردن نے کمال الخطیب کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی
[ 08/02/2010 - 08:51 PM ]
ناصرہ – مرکز اطلاعات فلسطین

اردن کی حکومت نے 48ء کے مقبوضہ عرب علاقوں میں تحریک اسلامی کے نائب امیر شیخ کمال الخطیب کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ انہیں بغیر کوئی وجہ بتائے اتوار کے روز اسرائیلی کراسنگ پر واپس بھجوا دیا گیا۔

اپنے اردن داخلے پر پابندی کے بعد ایک تحریری بیان میں شیخ کمال الخطیب نے کہا کہ مجھے اپنے عمان داخلے پر پابندی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا مجھے نہیں معلوم کہ میری اردن بدری کا فیصلہ کس نے کیا اور میرے عمان داخلے پر پابندی کا فائدہ کسے پہنچ سکتا ہے؟

انہوں نے کہا اس تمام صورتحال کے باوجود ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں مسجد اقصی کے تحفظ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پورے کرتے رہنا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر اردنی حکام ہماری ان ملی خدمات کا اعتراف نہیں کر سکتا تو کم ازکم وہ ہمیں اپنے فرض کی ادائیگی پر ملک بدری جیسی حقارت آمیز سزائیں بھی نہ دے۔ ہم ہر صورت میں اردن کی حکومت اور عوام سے مودت کا رشتہ قائم رکھیں گے اور ہم اردن کی بہتری اور ترقی کے لئے دعا گو ہیں۔

أعلى الصفحة