آج کا دن
09 September
2006
جنوبی غزہ میں کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی حملے میں القدس بریگیڈ کے بائیس سالہ رکن الیاد ابو سعادہ نے جام شہادت نوش کیا
2006
خان یونس شہر میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی القسام بریگیڈ کے رکن نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا
2003
القسام بریگیڈ کے دو اراکین نے تل ابیب میں فدائی حملہ میں سولہ صہیونیوں کو جہنم واصل اور دسیوں کو زخمی کیا
2003
اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں غرب اردن میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر احمد عثمان بدر نے جام شہادت نوش کیا
2002
ارئیل شیرون نے اوسلو معاہدے کے بعض نکات کو مسترد کر دیا
2001
محمد صالح چشتی نے مقببوضہ فلسطین میں فدائی حملہ کر کے 5 یہودیوں کو ہلاک اور چالیس کو زخمی کیا
1976
عرب لیگ نے فلسطین کو اپنا رکن بنایا
... گزشتہ سے پیوستہ
انٹرپول نے مبحوح کے مزید 16 مشتبہ قاتلوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
پرنٹ دوست کو ارسال کریں
انٹرپول میں ملزمان کی تعداد 27 ہو گئی
انٹرپول نے مبحوح کے مزید 16 مشتبہ قاتلوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
[ 09/03/2010 - 06:53 AM ]
مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین

عالمی تحقیقاتی ادارے"انٹرپول" نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمود المبحوح کی انیس جنوری کو دبئی میں قتل کے الزام میں 16 افراد کو ملزم قرار دے کر ان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔

پیر کے روز انٹرپول کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مبحوح کے قتل کے الزام میں دبئی پولیس کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں جبکہ 26 ملزمان میں ایک اور مشتبہ ملزم کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعدملزمان کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دبئی پولیس کی جاری کردہ تفصیلات کے بعد مشتبہ ملزمان کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، تحقیقات سے معلوم ہواہے کہ مشتبہ افراد اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے موساد سے براہ راست تعلق رکھتے ہیں اور مبحوح کے قتل میں براہ راست ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرپول نے18 فروری کو مبحوح کے قتل میں ملوث گیارہ افراد کی فہرست جاری کی تھی اور ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں عالمی پولیس کو مطلوب قرار دیا تھا۔

أعلى الصفحة