آج کا دن
09 September
2006
جنوبی غزہ میں کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی حملے میں القدس بریگیڈ کے بائیس سالہ رکن الیاد ابو سعادہ نے جام شہادت نوش کیا
2006
خان یونس شہر میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی القسام بریگیڈ کے رکن نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا
2003
القسام بریگیڈ کے دو اراکین نے تل ابیب میں فدائی حملہ میں سولہ صہیونیوں کو جہنم واصل اور دسیوں کو زخمی کیا
2003
اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں غرب اردن میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر احمد عثمان بدر نے جام شہادت نوش کیا
2002
ارئیل شیرون نے اوسلو معاہدے کے بعض نکات کو مسترد کر دیا
2001
محمد صالح چشتی نے مقببوضہ فلسطین میں فدائی حملہ کر کے 5 یہودیوں کو ہلاک اور چالیس کو زخمی کیا
1976
عرب لیگ نے فلسطین کو اپنا رکن بنایا
... گزشتہ سے پیوستہ
رچرڈ فالک رپورٹ پر بحث ملتوی کیے جانے کا مطالبہ اسرائیل کی خدمت ہے: الغول
پرنٹ دوست کو ارسال کریں
رچرڈ فالک رپورٹ پر بحث ملتوی کیے جانے کا مطالبہ اسرائیل کی خدمت ہے: الغول
[ 09/03/2010 - 11:01 AM ]
غزہ ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین

فلسطین کی آئینی حکومت نے مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کے متعلق رچرڈ فالک کی رپورٹ پر بحث ملتوی کیے جانے کے فلسطینی اتھارٹی کے مطالبے کی مذمت کی ہے۔

فلسطینی حکومت کے مشیر محمد فرج الغول نے غزہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رچرڈ فالک کی رپورٹ اہمیت کے لحاظ سے گولڈ سٹون رپورٹ کی سفارشات سے کم نہیں ہے۔

رچرڈ فالک کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے فلسطینی شہریوں اور شہری عمارتوں کو ٹارگٹ کیا۔

فرج الغول نے کہا کہ کیا اسرائیل کے بائیکاٹ، اسرائیل میں سرمایہ کاری کے خاتمے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ فلسطینی قومی مفادات کے مخالف ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے انسانی حقوق کونسل میں رچرڈ فالک کی رپورٹ پر بحث کیے جانے کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کا دعویٰ ہے کہ رواں ماہ میں منعقد ہونے والی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں رچرڈ فالک رپورٹ پر بحث کیا جانا فلسطینی قومی مفادات کے خلاف ہے۔

 

أعلى الصفحة