آج کا دن
09 September
2006
جنوبی غزہ میں کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی حملے میں القدس بریگیڈ کے بائیس سالہ رکن الیاد ابو سعادہ نے جام شہادت نوش کیا
2006
خان یونس شہر میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی القسام بریگیڈ کے رکن نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا
2003
القسام بریگیڈ کے دو اراکین نے تل ابیب میں فدائی حملہ میں سولہ صہیونیوں کو جہنم واصل اور دسیوں کو زخمی کیا
2003
اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں غرب اردن میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر احمد عثمان بدر نے جام شہادت نوش کیا
2002
ارئیل شیرون نے اوسلو معاہدے کے بعض نکات کو مسترد کر دیا
2001
محمد صالح چشتی نے مقببوضہ فلسطین میں فدائی حملہ کر کے 5 یہودیوں کو ہلاک اور چالیس کو زخمی کیا
1976
عرب لیگ نے فلسطین کو اپنا رکن بنایا
... گزشتہ سے پیوستہ
عباس ملیشیا نے حماس کے تین ارکان گرفتار کر لیے
پرنٹ دوست کو ارسال کریں
جنین سے مزید خواتین اساتذہ برطرف
عباس ملیشیا نے حماس کے تین ارکان گرفتار کر لیے
[ 08/03/2010 - 08:36 AM ]
رام اللہ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین

مغربی کنارے میں متنازعہ فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور دیگرمزاحمتی تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں میں قلقیلیہ شہر سے حماس کے تین جبکہ طولکرم سے جہاد اسلامی کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق قلیقلیہ میں "اماتین" کےمقام میں ایک مکان پرحملہ کر کے دو اساتذہ حسن غانم اور امجد صوان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک گرفتاری جنیصا قوط کے علاقے ہوئی جہاں حماس کے رکن بلال عید کوحراست میں لیا گیا۔

کریک ڈاؤن اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران عباس ملیشیا نے طولکرم میں کئی گھروں پرچھاپے مارے۔ کارروائی کے دوران"نور شمس کیمپ" سے جہاد اسلامی کے ایک اہم کمانڈر کوحراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار راہنما جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ سابق کمانڈر خالد رائق شہید کے بھائی ہیں جو ماضی میں متعدد مرتبہ عباس ملیشیا کی جیلوںمیں پابند سلاسل رہ چکے ہیں۔

ادھر گذشتہ رات عباس ملیشیا نے اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کرنابلس میں النجاح یونیورسٹی کے دو طلبہ کو ان کے گھروں سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مغربی کنارے میں سلام فیاض کی غیر قانونی حکومت کی جانب سے حماس سے وابستہ ملازمین کی برطرفی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ جنین شہرمیں مزید متعدد سرکاری معلمات کو حماس سے تعلق کے الزام کے تحت ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطرف خواتین اساتذہ حماس کے اسیر اراکین کی بیویاں ہیں۔

أعلى الصفحة