آج کا دن
08 September
2006
اسرائیلی فوج نے 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں قائم قیدیوں کی بہبود کےلیے کام کرنے والے ادارے کے دفاتر پر حملہ کر کے اس کی املاک کو قبضے میں لے لیا جبکہ اس پر دو سال کےلیے پابندی لگا دی
2003
اسرائیلی فوج نے فلسطینی چیف جسٹس قاضی تہسیر تمیمی کو مسجد اقصی کی جانب نماز کے لیے جاتے ہوئےگرفتار کر لیا
... گزشتہ سے پیوستہ
ناکافی ایندھن کیوجہ غزہ کی گلیاں و بازار تاریکی میں ڈوبنے کا خدشہ
پرنٹ دوست کو ارسال کریں
بلیک آوٹ کی ذمہ دار رام اللہ اتھارٹی ہو گی
ناکافی ایندھن کیوجہ غزہ کی گلیاں و بازار تاریکی میں ڈوبنے کا خدشہ
[ 08/02/2010 - 08:09 PM ]
رام اللہ اتھارٹی کی وجہ سے غزہ میں گھپ اندھیروں کا راج
غزہ - مركز اطلاعات فلسطین

فلسطین پاور اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر کنعان عبید کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے اکلوتے بجلی گھر کا صرف ایک یونٹ کام کر رہا ہے کیونکہ دوسرے پلانٹ چلانے کے لئے درکار صعنتی ڈیزل کی ملطوبہ مقدار کو غزہ میں درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کو دیئے خصوصی بیان میں ڈاکٹرکنعان نے واضح کیا اتوار کے روز اسرائیلی کراسنگ کرم ابو سالم کے ذریعے غزہ بھجوایا گیا ایندھن دوسرا یونٹ چلانے کے لئے ناکافی ہے۔ اس صورتحال کا منطقی نتیجہ غزہ میں گھپ اندھیروں کے راج کی صورت میں نکلنے گا۔

پاوراتھارٹی کے سربراہ نے متعلقہ ذمہ داروں بالخصوص رام اللہ  کی وزارت مالیات سے مطالبہ کیا ہے وہ غزہ میں صنعتی ڈیزل سپلائی کی عوض اسرائیل کو راہ داری فیس جلد ادا کرے تاکہ غزہ کا اکلوتا بجلی گھر محاصرہ زدہ علاقے کے لئے بلا تعطل بجلی کی سپلائی کو یقینی بنا سکے۔

أعلى الصفحة