آج کا دن
09 September
2006
جنوبی غزہ میں کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی حملے میں القدس بریگیڈ کے بائیس سالہ رکن الیاد ابو سعادہ نے جام شہادت نوش کیا
2006
خان یونس شہر میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی القسام بریگیڈ کے رکن نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا
2003
القسام بریگیڈ کے دو اراکین نے تل ابیب میں فدائی حملہ میں سولہ صہیونیوں کو جہنم واصل اور دسیوں کو زخمی کیا
2003
اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں غرب اردن میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر احمد عثمان بدر نے جام شہادت نوش کیا
2002
ارئیل شیرون نے اوسلو معاہدے کے بعض نکات کو مسترد کر دیا
2001
محمد صالح چشتی نے مقببوضہ فلسطین میں فدائی حملہ کر کے 5 یہودیوں کو ہلاک اور چالیس کو زخمی کیا
1976
عرب لیگ نے فلسطین کو اپنا رکن بنایا
... گزشتہ سے پیوستہ
اسرائیل کی کامیابیوں کا وقت گزر چکا: مشیر مصری
پرنٹ دوست کو ارسال کریں
اسرائیل کی کامیابیوں کا وقت گزر چکا: مشیر مصری
[ 09/03/2010 - 10:58 AM ]
غزہ ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین

فلسطینی مجلس قانون ساز میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پارلیمانی گروپ ''تبدیلی و اصلاح'' کے جنرل سیکرٹری مشیر مصری نے کہا ہے کہ اسرائیل کی کامیابیوں کا وقت گزرچکا ہے۔ مستقبل فلسطینی عوام اور فلسطین کے اصل حقداروں کا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی ذرائع کی جانب سے غزہ جنگ کے متعلق صہیونی سرکاری معلومات کے جھوٹے ہونے کا اعتراف حماس کی سچائی کا واضح ثبوت ہے۔ اسرائیل نے غزہ جنگ میں معصوم شہریوں کا قتل عام اور سکولوں، یونیورسٹیوں، ہسپتالوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا کر کامیابی کے دعوے کیے۔

واضح رہے کہ تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ''ہارٹز'' کی کالم نگار عمیرہ ھاس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ میں اسرائیلی فوج میں ہونے والے نقصانات کے متعلق سرکاری معلومات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ اس بات کا اندازہ جنگ میں شریک اسرائیلی فوجی اہلکاروں کے انٹرویو سے ہوتا ہے۔

مشیر مصری نے مزید کہا کہ عمیرہ ھاس کے اس مضمون سے حماس کے ان بیانات کی سچائی ثابت ہوجاتی ہے جو اس نے دشمن کی صفوں میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے دیے ہیں۔ ثابت ہوتا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی قیادت میں مزاحمت کاروں نے کس بہادری سے صہیونی جارحیت کا مقابلہ کیا۔ مزاحمت کاروں نے اسرائیل کو اہداف حاصل کیے بغیر الٹے پاؤں واپس لوٹنے پر مجبور کیا۔

 

أعلى الصفحة