آج کا دن
09 September
2006
جنوبی غزہ میں کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی حملے میں القدس بریگیڈ کے بائیس سالہ رکن الیاد ابو سعادہ نے جام شہادت نوش کیا
2006
خان یونس شہر میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی القسام بریگیڈ کے رکن نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا
2003
القسام بریگیڈ کے دو اراکین نے تل ابیب میں فدائی حملہ میں سولہ صہیونیوں کو جہنم واصل اور دسیوں کو زخمی کیا
2003
اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں غرب اردن میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر احمد عثمان بدر نے جام شہادت نوش کیا
2002
ارئیل شیرون نے اوسلو معاہدے کے بعض نکات کو مسترد کر دیا
2001
محمد صالح چشتی نے مقببوضہ فلسطین میں فدائی حملہ کر کے 5 یہودیوں کو ہلاک اور چالیس کو زخمی کیا
1976
عرب لیگ نے فلسطین کو اپنا رکن بنایا
... گزشتہ سے پیوستہ
امریکا نے 112 مکانات کی تعمیر کو آئینی قرار دیا
پرنٹ دوست کو ارسال کریں
فیصلے سے امن عمل متاثر نہیں ہو گا
امریکا نے 112 مکانات کی تعمیر کو آئینی قرار دیا
[ 09/03/2010 - 08:12 AM ]
واشنگٹن۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین

امریکا نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے مزید 112 مکانات کی تعمیر کو آئینی قرار دیا ہے۔ یہ مکانات یہودی کالونی"بیتار علیٹ" میں تعمیر کیے جائیں گے۔ جبکہ امریکا کی جانب سے اسرائیلی فیصلے کی حمایت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جبکہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل  کے ساتھ بالواسطہ طور پر بات چیت پر آمادہ ہو گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان پی جی کرولی نے پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے مزید مکانات کی تعمیر آباد کاری روکے جانے کے تل ابیب کے فیصلے کی خلاف ورزی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا فریقین کو ایک ایسے اقدامات سے گریز کی تاکید کرتا رہے گا جس سے مفاہمت کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہو اور مذاکرات کا عمل معطل ہو جائے۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کو خطے میں قیام امن کے لیے ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس دونوں فریقین کی قیادت میں ایک دوسرے پر اعتماد میں اضافہ ہو، تاہم انہوں نے مغربی کنارے میں اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے مزید مکانات کی تعمیر کو قانونی اعتبار سے درست قرار دیا اور کہا کہ اس سے امن عمل متاثر نہیں ہوگا اور نہ ہی آباد کاری روکے جانے کا فیصلہ متاثر ہو گا۔

أعلى الصفحة